سڈنی: 60 سالہ شخص کی مصروف سڑک پر فائرنگ، 16 افراد زخمی

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔

مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔ ملزم کو معمولی زخموں کے علاج کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر میل لینین نے واقعے کو انتہائی سنگین اور خوفناک قرار دیا، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آوازیں کسی فلم کے منظر جیسی لگ رہی تھیں۔

آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نایاب ہیں، کیونکہ 1996 کے بعد سے ملک میں خودکار اور نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے