قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ، محسن نقوی سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسپنر ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں کرکٹ اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سمیت دیگر نمایاں کرکٹرز، کرکٹ منتظمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چاولوں سے بھری پلیٹ کے ساتھ 7 اپ، فاسٹ بولر نسیم شاہ پر کڑی تنقید

ابرار احمد کی شادی کی اس تقریب کو کرکٹ حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے انہیں ازدواجی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں سے نوازا۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ان کی شادی میں نسیم شاہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں  نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا لیکن چاولوں سے بھری پلیٹ اور ساتھ میں سیون اپ کی بوتل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور انہوں نے کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے اور وہ یہ سب کھا پی رہے ہیں، انہٰں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود