شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن کے اثرات فضائی نظام تک جا پہنچے ہیں، جہاں کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ پر پیر کی شام کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ دستیاب نہیں رہا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ کمی شام 4 بج کر 15 منٹ سے رات 10 بجے تک برقرار رہی، جس کے دوران پروازوں کی رہنمائی عارضی طور پر سان ڈیاگو میں قائم سدرن کیلیفورنیا TRACON ٹیم نے سنبھالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش

عملے کی کمی کے باعث ڈینور، ڈیٹرائٹ، انڈیاناپولس اور فینکس کے ہوائی اڈوں پر بھی گراؤنڈ ڈیلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہزاروں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں کے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ملک میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی پہلے ہی 3 ہزار کی کمی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا کیریبین سمندر میں چوتھا فضائی حملہ، 4 مبینہ منشیات فروش ہلاک

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے صورتحال کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’بر بینک ایئرپورٹ پر عملے کی عدم دستیابی شٹ ڈاؤن کی براہِ راست وجہ ہے۔‘

امریکا میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کو 6 دن گزر چکے ہیں اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی جانب سے پیش کردہ فنڈنگ بل ایک بار پھر مسترد ہونے کے بعد وفاقی اداروں کی بحالی تاحال غیر یقینی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں