جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان کے تاریخی دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے۔ پروٹیز اسکواڈ نجی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچا، جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی قیادت ایڈن مارکرم کر رہے ہیں، جبکہ اسکواڈ میں کگیسو ربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ فروخت کے لیے جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوش خبری دی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ اس تاریخی سیریز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے اور شائقین اپنی نشستوں کے لیے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pkکے ذریعے ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘