ریڈ لائن کراس ہوگئی، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سی ای سی میں لایا جائے گا، رہنما پیپلز پارٹی قاسم علی گیلانی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض

وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کئی ریڈ لائنز عبور کی ہیں۔ پنجاب کے وزراء کی جانب سے آصفہ بھٹو اور سندھ حکومت کے بارے میں اشتعال انگیز گفتگو ناقابلِ قبول ہے۔

 سیکیورٹی واپس لینے پر پارٹی کا ردِعمل

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی واپس لینے کے بعد
پیپلزپارٹی نے ’جارحانہ‘ سیاسی حکمتِ عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اپوزیشن میں بیٹھنے پر غور

علی قاسم گیلانی کے مطابق، ان کے بھائی علی حیدر گیلانی نے پنجاب میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کی تجویز بلاول بھٹو کو دی ہے،
جس پر بلاول نے جواب دیا کہ اگر اپوزیشن میں گئے تو وفاق اور پنجاب، دونوں اسمبلیوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو آئندہ چند روز میں وطن واپس پہنچیں گے، جس کے بعد سی ای سی کا اجلاس بلا کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 تحریکِ انصاف کی آفر پر مؤقف

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے علی قاسم گیلانی نے کہا کہ یہ آفر فی الحال سنجیدہ نہیں لگتی۔ کل ہی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے سیاسی اختلافات رہیں گے، لیکن اگر تحریکِ عدم اعتماد آئی تو وہ حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کو خود واضح طور پر اعلان کرنا چاہیے کہ ان کی جماعت پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔ ہم یہ معاملہ بہرحال سی ای سی کے اجلاس میں پیش کریں گے اور وہاں فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے