وزیراعظم ن لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک، سیز فائر متوقع

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نے دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ساتھ سیاسی کشیدگی، بلاول بھٹو نے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

اس وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ حکومتی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچی، جہاں سے وہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نواب شاہ پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ اس رابطے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی بیان بازی کا سلسلہ رک جائے گا اور ایک عارضی سیز فائر ہو سکتا ہے، جس سے ماحول میں نرمی آئے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ایک پریس کانفرنس کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا تو دونوں جماعتوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی، جو اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ وہ اپنے صوبے کے لوگوں کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

لالو کی بیٹی روہنی نے خاندان سے لاتعلقی کی اصل وجہ بتا دی

بھارتی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں