بغیر لائسنس ڈرائیوروں پر مقدمات کے بجائے وارننگ اور جرمانہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج نہ کیے جائیں بلکہ پہلے مرحلے میں وارننگ اور جرمانے کے ذریعے کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غفلت یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، تاہم صرف لائسنس نہ رکھنے پر کریمنل مقدمہ بنانا شہریوں کے لیے غیر ضروری بوجھ اور سٹیگما ثابت ہو گا، کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری کا نام کریمنل ہسٹری میں شامل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس

سماعت کے دوران سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی شہری کے خلاف بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق آگاہی مہم کے بعد عوام کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور ایک ماہ کے دوران ریکارڈ تعداد میں لائسنس کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولیات میں اضافہ، یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر شہری کے پاس لائسنس ہو مگر ہارڈ کاپی نہ ہو تو موبائل فون سے اس کی ڈیجیٹل کاپی دکھانے کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے تجویز دی کہ ٹریفک نظام کو نادرا کے ڈیجیٹل ویریفکیشن سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ دستاویزات کی آن لائن تصدیق ممکن ہو۔

عدالت نے شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے مرحلے میں جرمانہ اور تنبیہ کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا