وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوں گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، تمام عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں، عازمین حج کو بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس اطلاع کی جا رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوں گی، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی۔ رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی، آخری حج پرواز یں 20 جون کو روانہ ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، وزارت کے اشتراک سے NCOC نے حاجی کیمپوں میں مفت کرونا ویکسین کاؤنٹر قائم کر دیئے۔

پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے، حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4 جولائی سے شروع ہو گی۔

حج سے قبل فلائٹ آپریشن 19 جون تک جاری رہے گا، پہلے 12 دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی، ترجمان کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 82 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے قومی بینکوں کے بوتھس کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ قومی بینکوں کا عملہ حاجیوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حاجی مہمان ہیں، ان کو خدمات کی فراہمی ہم سب پر فرض ہے، زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر حاجیوں کی دعائیں لی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں