پاک سعودی معاہدے کو روحانی اور اعزاز سمجھتے ہیں، مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد سے خطاب

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پاکستان سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عربی میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کے مہمانوں کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب سے تعلقات صرف سیاسی و معاشی نہیں بلکہ روحالی اور ابدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال

مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رمضان میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن کی وجہ سے سعودی عرب کو ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے میرے والد نواز شریف کے دہائیوں پر مبنی تعلقات ہیں، مشرف کے دور میں ہم 7 سال جدہ میں رہے، جدہ کو لاہور کی طرح جانتی ہوں۔

وزیراعلیٰ نے سعودی وفد کے سربراہ ہزہائینس پرنس منصور بن محمد بن سعد السعود کو خوش امدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پنجاب کا دوسرا دورہ ہے، آپ پاکستان کے بہترین دوست اور ہمارے مشترکہ خوابوں کے نگہبان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں حالیہ استقبال پر ہم نے خوشی منائی، سعودی عرب سے حالیہ معاہدے پر ہم شکرگزار ہیں جو ہمارے دوطرفہ تعلقات آئینہ دار ہے، ہم حرمین شریفین کی حفاظت کو ہم روحانی فرض اور اعزاز سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی بھائیوں سے مختلف شعبوں میں تجارتی تعاون کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ ہزہائینس پرنس منصور بن محمد بن سعد السعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کاروباری ادارے پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں جن میں ڈیری فارم، لائیو اسٹاک اور گوشت وغیرہ کے شعبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب نے اوبر کے شریک بانی اور ریڈ سی گروپ کے سی ای او کو شہریت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاحت میں شعبے میں تھیم پارک، ہاؤسنگ اور شاپنگ ایریاز بنانا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ معدنیات، ایئرپورٹ، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹرز، طب اور فارماسیوٹکل انڈسٹری میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس کم لاگت اور وقت میں گھر بنانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے، ہم یہاں کے کاروباری شعبے کو اس سے مستفید ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے بزنس کونسل کی میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ