ملائشیا کے درالحکومت کوالالمپور میں جاری 13واں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 7 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار 3 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اور شاید اور حمزہ فیاض نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے پورے میچ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور میزبان ٹیم کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے نہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی
پاکستان اپنا دوسرا میچ کل برطانیہ کے خلاف کھیلے گا جبکہ منگل کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔














