شوٹنگ سیٹس پر منشیات کا استعمال، محسن حیدر کے اداکاروں سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور رائٹر محسن عباس حیدر نے شوٹنگ سیٹس پر بعض اداکاروں اور عملے کی جانب سے منشیات کے استعمال کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں محسن عباس حیدر نے واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان اداکاروں کے بارے میں بات کی جو مبینہ طور پر منشیات استعمال کرتے ہیں اور نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد کے جنازے پر رشتہ دار مہمانوں جیسا طرزعمل دکھا رہے تھے، محسن عباس کا غم و غصہ

محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک سٹیٹس پوسٹ کیا تھا کہ جو اداکار، اداکارائیں یا ڈائریکٹرز نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے ہیں انہیں بلیک لسٹ کیا جانا چاہیے۔ چونکہ میں ایک وقت میں صرف ایک پروجیکٹ کرتا ہوں اس لیے فوراً پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے مجھے کال آئی کہ محسن آپ ابھی ہمارے سیٹ پر ہی ہیں نا؟ تو پھر یہ سٹیٹس کس بارے میں تھا؟ جس پر میں نے کہا ہاں، اور یہ سٹیٹس اسی سیٹ کے بارے میں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Vlogs (@sana_farrukh30)

پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کسی خاص اداکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ میں نے کہا جی ہاں۔ اس پر انہوں نے کہا، ٹھیک ہے، ہم اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ محسن نے مزید کہا، ‘آپ خود سوچیں اداکارہ کی آنکھیں مجھ سے مل ہی نہیں کر رہی تھیں۔ میں اس سے بات کر رہا تھا لیکن اس کی نظریں کسی اور طرف تھیں۔ ہمیں ایسی چیزوں کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے جو معاشرے میں بگاڑ پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سال بعد پتا چلا، گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں، محسن عباس حیدر

واسع چوہدری نے پھر پوچھا کہ کیا اس معاملے کو دیکھا گیا؟ جس پر محسن عباس حیدر نے جواب دیا جی بالکل۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محسن نے یہ سٹیٹس جنوری 2025 میں پوسٹ کیا تھا، جب ڈرامہ سیریل توبہ جیو ٹی وی پر نشر ہو رہا تھا۔ اس ڈرامے میں مومنہ اقبال، علی زید، میکال ذوالفقار اور دیگر معروف اداکار بھی شامل تھے اور غالب امکان ہے کہ محسن اسی پروجیکٹ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی