پرنس حسام پارک میں شیشے کا معلق پل الباحہ کا نیا سیاحتی مرکز بن گیا

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں واقع پرنس حسام پارک اس موسمِ گرما میں سیاحوں کی بڑی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں شیشے کا معلق پل (گلاس برج) اور قدرتی مناظر سیاحوں کو منفرد تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

الباحہ، سعودی عرب میں اس سال موسمِ گرما کے دوران پرنس حسام پارک سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایک نمایاں تفریحی مقام کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ پارک اپنی بلند پہاڑیوں، وادیوں اور بادلوں سے گھرے قدرتی مناظر کی بدولت خاص اہمیت رکھتا ہے، جہاں سے شہر الباحہ اور تہامہ کے علاقے کا دلکش نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پارک کا سب سے نمایاں اور پرکشش حصہ اس کا شیشے کا معلق پل ہے، جو مضبوط اسٹیل اور شفاف شیشے کے پینلز سے بنایا گیا ہے۔ یہ پل تقریباً 85 میٹر طویل ہے اور زمین سے 40 میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہے، جس پر چلنے والے افراد کو نیچے گہری وادیوں، سبز پہاڑی ڈھلانوں اور قدرتی مناظر کا براہِ راست نظارہ حاصل ہوتا ہے۔

یہ منفرد پل نہ صرف ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کشش رکھتا ہے بلکہ خاندانوں اور سیاحوں کو بھی ایک یادگار تجربہ فراہم کرتا ہے، جو قدرتی حسن اور جدید تعمیراتی فن کا امتزاج پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پارک میں تفریحی سرگرمیوں کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے، جہاں موسمِ گرما کے دوران مختلف ثقافتی اور فنکارانہ پروگرام، انٹرایکٹو سرگرمیاں اور مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پروڈکٹیو فیملیز کے لیے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کر سکیں۔

پرنس حسام پارک میں ایک وسیع مرکزی چوک بھی موجود ہے جس میں 5 ہزار مربع میٹر پر محیط انٹرایکٹو فاؤنٹین نصب ہے۔ یہاں 1000 افراد کی گنجائش والا اوپن ایئر تھیٹر، بچوں کے کھیلنے کے مخصوص علاقے، دکانیں، کیفے، سروس کیوسک اور مسجد بھی موجود ہے، جو اسے ایک مکمل تفریحی مرکز بناتے ہیں۔

سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد نے اس مقام کو الباحہ ریجن کے اہم ترین سمر ٹورازم ہاٹ سپاٹس میں شامل کردیا ہے، جہاں قدرتی حسن اور جدید سہولیات ایک ساتھ دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی