جی7 اجلاس: مودی اور ٹرمپ کی ملاقات میں سرد مہری، ویڈیو وائرل

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس میں منعقد ہونے والے جی7 سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات نے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کی فیملی فوٹو کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وہ روایتی گرمجوشی اور گلے ملنے کا انداز نظر نہیں آیا، جو ماضی میں ان ملاقاتوں کی خاص پہچان سمجھا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

مشاہدہ کرنے والوں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان واضح فاصلہ دیکھا گیا۔

بعد ازاں میٹنگ ہال کے اندر داخلے کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی ہوئی، تاہم اس بار بھی غیر معمولی گرمجوشی یا دوستانہ انداز دیکھنے میں نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا، جبکہ ملاقات بھی نسبتاً مختصر رہی۔

ٹرمپ اور مودی ملاقات تقریباً 16 ماہ بعد ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات کے انداز پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

تاہم نہ امریکی اور نہ ہی بھارتی جانب سے اس ملاقات یا رویے کو کسی خاص سیاسی معنی سے جوڑا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس مختصر ملاقات، گروپ فوٹو کے دوران فاصلے اور رسمی انداز کو لے کر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

جبکہ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کو رسمی مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور