لاہور احتجاج: 20 مقدمات درج، مختلف شہروں میں 39 افراد گرفتار

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 20 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے جا چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر مقدمات اسلام پورہ، نیو انارکلی، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، نواں کوٹ اور مریدکے سٹی تھانوں میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پنجاب کالج میں ریپ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا‘، لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں مزید کیا کہا گیا؟

ان مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی، اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرید کے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران اب تک 39 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، یہ کارروائیاں لاہور، قصور، کامونکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں وکلا کا احتجاج، معاملہ کیا ہے؟

ذرائع کے مطابق 87 مبینہ شرپسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس کو ٹریس کر لیا گیا ہے، جبکہ 200 سے زائد افراد کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ آج رات سے شروع ہوگا، جس کے بعد گرفتاریوں کا عمل مکمل کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟