سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ سنسنی خیز مرحلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور: 13واں سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دیدی
ملائیشیا میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ تاہم دوسرے کوارٹر میں بھارت کے انمول اکا نے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
تیسرے کوارٹر کے 39ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرتے ہوئے پاکستان کو دوبارہ سبقت دلائی، مگر چوتھے کوارٹر میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا۔
47ویں منٹ میں بھارت کے سوربھ آنند کشواہا نے گول کرکے میچ کو ایک بار پھر برابر کر دیا، جبکہ 53 ویں منٹ میں منمیت سنگھ نے تیسرا گول کر کے بھارت کو سبقت دلائی۔ تاہم55 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 3-3 پر لا کھڑا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
پھر اس کے بعد میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں ناکام رہی اور یوں میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔














