عالمی ادارۂ صحت کا بھارتی ساختہ کھانسی کی ادویات پر انتباہ

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارۂ صحت نے پیر کے روز ایک صحت سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے، جس میں بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے 3 سیرپ کے آلودہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ادارے نے دنیا بھر کے ممالک سے درخواست کی ہے کہ اگر ان ادویات کا کہیں پتا چلے تو فوراً عالمی ادارۂ صحت کو اطلاع دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کھانسی کا شربت پی کر 17 بچے چل بسے، ڈبلیو ایچ او نے نوٹس لے لیا

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق متاثرہ ادویات 3 مختلف کمپنیوں کی مخصوص بیچز سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں کولڈرف شامل ہے جو سریسن فارماسیوٹیکل نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔

دوسری دوا ریسپی فریش ٹی آر ہے جو ریڈنیکس فارماسیوٹیکل جبکہ تیسری دوا ری لائف ہے جسے شیپ فارما کمپنی بناتی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا کہ یہ آلودہ شربتیں صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے استعمال سے شدید، حتیٰ کہ جان لیوا بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا، بھارتی کمپنیوں کو عالمی ادارہ صحت کی سخت تنبیہ

بھارت کے سینٹرل ڈرگس کنٹرول آرگنائزیشن نے عالمی ادارۂ صحت کو بتایا کہ کھانسی کے یہ سیرپ مبینہ طور پر ان بچوں نے پیے تھے جن کی عمریں 5 سال سے کم تھیں اور جو حال ہی میں ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں جاں بحق ہوئے۔

تحقیقات کے مطابق ان کھانسی کے شربتوں میں زہریلا ڈائی ایتھائلین گلائکول موجود تھا، جس کی مقدار قانونی حد سے تقریباً 500 گنا زیادہ تھی۔

آرگنائزیشن کے مطابق یہ آلودہ ادویات بھارت سے برآمد نہیں کی گئیں اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ انہیں غیرقانونی طور پر باہر بھیجا گیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ