عالمی سطح پر مؤثر کردار کا پھر اعتراف، پاکستان اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک بار پھر اعتراف کیا گیا ہے، پاکستان 2026 سے 2028 تک کے لیے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے، جس کی مدت 2026 سے 2028 تک ہوگی۔ پاکستان نے بھاری اکثریت سے یہ نشست حاصل کی۔

وزیرِ خارجہ نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا انتخاب عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اس کے مضبوط کردار اور خدمات کا اعتراف ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنے مؤقف کو اصول یعنی رواداری، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے اور تعمیری شمولیت کی بنیاد پر آگے بڑھاتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب

وزیراعظم نے کہاکہ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سر بلندی کے لیے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 31 میں شرکت کے لیے آج ترکیہ روانہ ہوں گے

ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات، 18 کروڑ 30 لاکھ روپے نادرا کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہیں، مصطفیٰ کمال

خیبر میں پراسرار بیماری کا قہر، ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق، 2 بے ہوش

عالمی نظام میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں، پاکستان کے لیے قومی سلامتی اور عوامی خوشحالی اہم سوال ہے، اسحاق ڈار

کیا شوہر کے قتل کی سازش میں چیٹ جی پی ٹی بھی شریک تھا؟ بیوی کی چیٹ ہسٹری سے چونکا دینے والے انکشافات

ویڈیو

راولپنڈی کا پنک بازار: کیا گلابی رنگ کاروباری خواتین کی زندگی بدل دے گا؟

جھنگ کی سڑک کے لیے لاہور کے چکر: کیا ترقیاتی فیصلے مقامی سطح پر نہیں ہوسکتے؟ پریشان حال شہریوں کا سوال

تھل جیپ ریلی: صحرا میں گاڑیوں کی گھن گرج اور ثقافت کے رنگ

کالم / تجزیہ

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟