تصویر میں بال درست نہ ہونے پر صدر ٹرمپ ٹائم میگزین پر برس پڑے

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف جریدے ٹائم میگزین پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ میگزین نے مشرقِ وسطیٰ میں اُن کی امن کوششوں پر ’نسبتاً اچھی رپورٹ‘ شائع کی، مگر تصویر میں میرے  بال ’غائب‘ کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ ٹائم میگزین نے میرے بارے میں نسبتاً اچھی خبر لکھی، لیکن تصویر شاید ’تاریخ کی بدترین‘ ہو۔ اُنھوں نے میرے بال غائب کر دیے اور سر پر ایک چھوٹا سا ’تاج‘ سا تیرتا دکھا دیا، جو بہت عجیب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس غیرمسلح ہو جائے ورنہ ہم طاقت کے ذریعے کر دیں گے، ٹرمپ کی پھر وارننگ

العربیہ نیوز رپورٹ کے مطابق یہ تصویر نیچے کے زاویے سے لی گئی ہے، جس میں ٹرمپ کی گردن کی جھلک اور پشت سے روشنی پڑتے بال نمایاں ہیں۔ ٹائم میگزین نے یہ تصویر پیر کے روز پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ نچلے زاویے سے تصویریں لینا پسند نہیں رہا، مگر یہ تصویر تو انتہائی خراب ہے، اور اسے سامنے لانا ضروری تھا۔ وہ آخر کر کیا رہے ہیں؟

یاد رہے کہ ٹائم میگزین نے 10 اکتوبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو ٹرمپ کے لیے سیاسی بحالی کی ایک کوشش قرار دیا تھا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل

ٹرمپ ماضی میں بھی ٹائم میگزین کی اپنی خبروں اور تصویروں پر گہری نظر رکھتے آئے ہیں۔ جریدہ انہیں 2016 اور 2024 میں پرسن آف دی ایئر (Person of the Year) قرار دے چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟