واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واسا لاہور کو دنیا کی ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز کی فہرست میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ فائنل ونر کا اعلان 19 مئی کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح، 15 اضلاع کو مطلوبہ گاڑیاں اور مشینری کی فراہمی

ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن واسا مدثر جاوید کے مطابق یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور اس سے نئے مواقع حاصل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور میں تقریباً 3 لاکھ مین ہولز کے ڈھکن نصب ہیں تاہم روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 150 مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کی شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں واسا کی ٹیم دوبارہ نصب کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: جڑواں شہروں میں بارش، واسا ہائی الرٹ، نکاسیٔ آب کے اقدامات جاری

مدثر جاوید کے مطابق واسا لاہور نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے شہر میں 13 واٹر ٹینک قائم کیے ہیں جن کے ذریعے 24 ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں