خیبرپختونخوا بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا، عظمیٰ بخاری

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دورِ حکومت میں جلاد اور فرعون کا کردار ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ علیمہ خان کے کہنے پر لگایا گیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج اسی مذہبی جماعت کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر انہیں شرم بھی نہیں آتی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟ اب پاکستانی عوام یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟

انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشتگردی عروج پر ہے۔ خیبرپختونخوا اس وقت بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وہاں امن قائم کرنے کے بجائے انتشار پھیلانے کے لیے حکومتیں تبدیل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بطور جماعت پالیسی ڈلیور کرنا نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال

جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آگئی، مریم نواز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں