خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ علیمہ خان کے کہنے پر لگایا گیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کارڈ اسکیم بھی متحرک کی جا رہی ہے اور ‘ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام’ بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں مختلف میل پروگرام چلائے جا رہے ہیں جن سے  بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی مثبت تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کے تحت 60 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں جبکہ 924 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔  پنجاب لائیو سٹاک کے لیے سعودی وفد نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، 4014 افراد کے شناختی کارڈ رجسٹر کیے جا چکے ہیں اور 9400 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے امن و امان اور بیرونی مداخلت کے خدشات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے اندر کوئی حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا یا دہشتگردی کے لیے کسی دوسرے ملک کی سرزمین استعمال ہوگی تو حکومت اسے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، اس وقت مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے قائد ایوان منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ

پنجاب حکومت نے یہ واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ سڑکیں بند کرنا اور لوگوں کو بلاوجہ تکلیف پہنچانا ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے پنجاب حکومت مکمل طور پر تیار ہے اور عام شہریوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے