کیا اس سال پاکستان میں غیر معمولی سردی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔

ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔

مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین جائزوں کے مطابق، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ اور بارشیں معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بحرالکاہل کے خطے میں کمزور سے درمیانے درجے کی لا نینا موجود ہے، جو عام طور پر جنوبی ایشیا اور پاکستان میں سردی کے نظاموں کی شدت کو کم کرتی ہے۔ نتیجتاً، مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پائیں گی، جس سے ان علاقوں میں برفباری اور بارش میں کمی جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں ہلکی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی موسمی معلومات حاصل کریں۔ محکمہ نے خبردار کیا کہ غیر مصدقہ موسمی دعوے پھیلانے سے عوام میں بلاوجہ خوف اور غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے