360 سال پرانا معمہ حل، گرل ود دا پرل ایئررنگ میں دکھائی دینے والی لڑکی کون تھی؟

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

3 صدیوں سے زائد عرصے بعد مشہور ڈچ مصور یوہانس ورمیر کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’گرل ود دا پرل ایئررنگ‘ میں موجود لڑکی کی شناخت سے متعلق معمہ حل ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر سے 3 صدی پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت، خوبصورت تاریخ تازہ ہوگئی

برطانوی آرٹ مورخ اینڈریو گراہم ڈکسن نے اپنی نئی کتاب ورمیر اے لائف لاسٹ اینڈ فاؤنڈ میں انکشاف کیا ہے کہ 1665 میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں دکھائی دینے والی لڑکی دراصل ڈچ جوڑے پیٹر کلاززون وین رویفن اور ان کی اہلیہ ماریا ڈی کنائٹ کی بیٹی میگڈالینا تھی۔

گراہم ڈکسن کے مطابق ورمیر کے زیادہ تر فن پارے اسی جوڑے کے لیے بنائے گئے تھے جو نیدرلینڈز کے شہر ڈلفٹ میں مقیم اور ایک مذہبی اصلاحی فرقے ریمانسٹرنٹس سے وابستہ تھے۔ اس فرقے کے ماننے والے حضرت مریم مگدلینی کی پیروی کرتے تھے، اسی مناسبت سے پینٹنگ میں لڑکی کو مگدلینی کے روپ میں نیلے اور سنہری رنگ کے پگڑی نما اسکارف اور نمایاں موتی والی بالی کے ساتھ دکھایا گیا.

یہ بھی پڑھیں: جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران

مورخ کے مطابق میگڈالینا اس وقت تقریباً 10 سے 12 برس کی عمر میں تھی اور اپنے والدین کی طرح کولیجیئنٹس فرقے سے وابستہ تھی۔ اس فرقے کے لوگ بلوغت میں مذہبی عہد کا اعلان کرتے تھے اور غالباً اسی موقع پر یہ فن پارہ تخلیق کیا گیا۔

دوسری جانب ماہرین فن کی ایک بڑی تعداد اس نئے دعوے سے اتفاق نہیں کرتی، آرٹ مصنفہ روتھ ملنگٹن کے مطابق یہ پینٹنگ کسی حقیقی کردار کی نہیں بلکہ ایک ٹرونی ہے، یعنی فرضی یا علامتی چہرہ۔ ان کے بقول اس پینٹنگ کا اصل حسن اس کی گتھی میں پوشیدہ ہے اور اسے کسی شناخت یافتہ لڑکی سے جوڑنا درست نہیں۔

ناول گرل ود دا پرل ایئررنگ کی مصنفہ ٹریسی چیویلیئر جن کے ناول پر 2003 میں اسکارلٹ جوہانسن کی فلم بنی کہتی ہیں کہ یہ تصویر اس لیے دل کو چھو جاتی ہے کیونکہ اس میں خاموشی اور راز پوشیدہ ہے۔ جیسے ہی آپ اس کے معنی جان لیں، وہ کشش ختم ہوجاتی ہے۔

یوں 360 سال بعد بھی یہ شاہکار فن پارہ اب بھی سوال چھوڑتا ہے، کیا موتی والی لڑکی واقعی میگڈالینا تھی یا صرف ورمیر کی تخلیقی سوچ کا ایک پراسرار روپ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 ثقافتی میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود