چین میں کرپشن کے خلاف مہم: نمبر 2 جنرل سمیت 9 افسران برطرف

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے اپنے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار ہی وائی ڈونگ سیمت سینیئر افسران کو بدعنوانی کے سنگین الزامات کے تحت چین کی کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ نے ریاض میں علاقائی دفتر کھول لیا

چین کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جمعے کو مذکورہ افسران کے خلاف باضابطہ کارروائی کی پہلی سرکاری تصدیق کی گئی۔

ہی وی ڈونگ، مرکزی فوجی کمیشن (سینٹرل ملٹری کمیشن) کے نائب چیئرمین تھے جو کہ چین کی سب سے بااختیار فوجی قیادت ہے۔

وہ اس وقت تک کرپشن کے خلاف جاری مہم میں سب سے سینیئر عہدیدار ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ ان نو افسران پر انتہائی سنگین جرائم اور انتہائی بڑی رقموں میں بدعنوانی کا شبہ ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا

تحقیقات کے بعد ان کے کیسز کو فوجی استغاثہ (ملٹری پروسیکیوٹر) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

یاد رہے کہ صدر شی جن پنگ نے سنہ 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کرپشن کے خلاف مہم کو اپنی اہم پالیسی بنایا ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں سرکاری اور فوجی افسران کو برطرف یا سزا دی جا چکی ہے جن میں کئی اہم سیاسی مخالفین بھی شامل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین نے مائیکروسافٹ کو خیرباد کہہ دیا، سرکاری دستاویزات مقامی سافٹ ویئر میں منتقل

ہی وائی ڈونگ کو سنہ 2022 میں مرکزی فوجی کمیشن میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ کئی ماہ سے عوامی منظرنامے سے غائب تھے جو چین میں اکثر اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ کوئی اہلکار زیر تفتیش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 ثقافتی میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود