پاکستان اور افغانستان کی سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے، طلحہ محمود

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ عالمِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے اور پاکستان اور افغانستان کی محبتیں نفرتوں میں بدل گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

’سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ہماری 40 سال کی قربانیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا۔‘

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امتِ مسلمہ کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور پوری امت کے لیے یکجہتی کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو نشانِ پاکستان دینے کے لیے مشاورت کا آغاز کیا ہے اور ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عیسیٰ کو نشانِ پاکستان دیا جائے۔

مزیدپڑھیں: عالمی عدالتِ انصاف کے اسرائیل کو فوجی کارروائی سے روکنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں، رابطہ عالم اسلامی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی مرتبہ جب ڈاکٹر عیسیٰ کو اگلی مرتبہ پاکستان آمد پر انہیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ رابطہ عالمِ اسلامی دنیا سے اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی اور 3 مرتبہ ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی

فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین

ویڈیو

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کی قدیم روایت کو زندہ رکھنے والا قہوہ خانہ

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ دینے کی ترمیم قائمہ کمیٹی میں پیش، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی جائزہ

پاکستان بمقابلہ افغان طالبان، مذاکرات ختم، نیا محاذ تیار، افغانستان کا مودی سے گٹھ جوڑ

کالم / تجزیہ

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر