ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے اختتام کا باعث بنی۔

پاکستان کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کے علاوہ مونیبہ علی (22) اور نتالیہ پرویز (10) ہی ڈبل فگر میں پہنچ سکیں۔

نیوزی لینڈ کی بولنگ میں لیا تہوحو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ جیس کر، امیلیا کر اور ایڈن کارسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

چونکہ لیگ مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا، اس لیے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ نتیجتاً پاکستان 5 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر برقرار ہے، جب کہ نیوزی لینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم اپنے باقی دونوں میچ جیت کر زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے، تاہم اس کے لیے دیگر میچوں کے نتائج ان کے حق میں آنے ضروری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا

پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف منگل کو اسی میدان میں ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ میزبان بھارت سے جمعرات کو ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل اسپورٹس اکیڈمی میں مدمقابل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کی خلاف ورزی، لبنان کا پاکستان سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟