اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 10ویں سیاسی مذاکرات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے اور پاکستان اور یورپی یونین کے مابین شراکت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp