پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 10ویں سیاسی مذاکرات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات برسلز میں منعقد ہوئے، جس میں دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات برسلز میں منعقد ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرہٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ یورپی یونین کی نمائندگی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس اولوف سکوگ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی پر مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اگلا دور برسلز میں ہوگا

فریقین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی) پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے مذاکرات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور علاقائی امن و سلامتی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دونوں فریقین نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ قرار دیا، اور اس پر بات زور دیا کہ تمام مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برسلز میں بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کردیا

غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ طور پر فوری جنگ بندی کی اپیل کی، جبکہ فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

مذاکرات کے اختتام پر فریقین نے ساتویں پاک۔یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا، تاکہ تعاون کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: لباس کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں خواتین کی گرفتاریاں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

کاسمیٹیکوریکسیا: بچیاں اسکن کیئر کے جنون میں مبتلا، جلد اور ذہنی کیفیت دونوں داؤ پر

موت کا کنواں: ایک صدی پرانا خطرناک تماشا جو آج بھی دلوں کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے

کوئٹہ میں اندوہناک واقعہ، مالی مشکلات کے شکار شخص نے اہلیہ اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

بجٹ کی منظوری سے قبل بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ