منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ کی تعمیر نو اور زخمی بچوں کے علاج کے لیے بھیجا جائے گا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اسپیشل ایسٹس سوسائٹی جو غیر قانونی اثاثوں کی نگرانی کرتی ہے، اس سونے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر استعمال کرے گی۔

مزید پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں

صدر پیٹرو نے مزید کہا کہ کولمبیا اقوام متحدہ میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا جس کے تحت غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی فوج تشکیل دی جائے گی۔

کولمبیا کی وزارتِ خزانہ سے منسلک اسپیشل ایسٹس سوسائٹی نے صدر کے حکم کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کی عملی ممکنات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی

گستاوو پیٹرو طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے حامی رہے ہیں اور اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔ تاہم، ملک کے اندر بعض حلقوں نے صدر کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ کولمبیا کو پہلے اپنے داخلی تنازعات اور غربت پر توجہ دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp