محکمہ انصاف میرا مقروض ہے، پیسے دے دیے تو خیرات کروں گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ انصافکو انہیں پیشے دینے ہیں اور اگر انہیں یہ رقم ملی تو وہ اسے خیرات میں دے دیں گے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے محکمہ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ان تحقیقات کے اخراجات کی ادائیگی کی جائے جو ان کے بقول سیاسی مقاصد کے تحت کی گئیں، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات کے دعوے میں وہ خود ملوث نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا، ’میں اپنے وکلا سے اس بارے میں بات بھی نہیں کرتا۔ مجھے صرف اتنا معلوم ہے کہ محکمہ انصاف میرا مقروض ہے لیکن میں پیسے نہیں چاہتا۔ اگر مجھے کچھ ملا تو میں اسے خیرات میں دے دوں گا۔ دیکھو انہوں نے کیا کیا، انہوں نے الیکشن کو دھاندلی سے متاثر کیا۔’

ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کے بعد جھوٹے الزامات کے تحت نتائج کو الٹنے کی کوشش کی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اب وہی ٹرمپ اس وفاقی حکومت کے سربراہ ہیں جس نے ان کے خلاف تحقیقات کی تھیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے دو انتظامی دعوے دائر کیے ہیں جو عام طور پر کسی مقدمے سے پہلے کیے جاتے ہیں اور ان میں اپنے حقوق کی خلاف ورزیوں پر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے بال روم بنانے کے لیے وائٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت کا ایک حصہ ڈھا دیا، عوام کا شدید ردعمل

پہلا دعویٰ 2023 کے آخر میں جمع کرایا گیا، جس میں ایف بی آئی اور خصوصی وکیل کی جانب سے 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت اور ٹرمپ مہم کے ممکنہ روابط کی تحقیقات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

دوسرا دعویٰ 2024 کے وسط میں دائر کیا گیا، جس میں ایف بی آئی پر اپنی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران پرائیویسی کی خلاف ورزی اور محکمہ انصاف پر غیر منصفانہ مقدمہ چلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ