بیٹری سے متعلق غلط فہمیاں جو فضائی سفر کے لیے خطرہ بن گئیں

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی فضائی نقل و حمل ایسوسی ایشن (IATA) کے ایک تازہ سروے میں انکشاف کیا  گیا ہے کہ دنیا بھر کے نصف فضائی مسافر لیتھیئم بیٹریز کے حوالے سے غلط معلومات رکھتے ہیں، جو ہوائی سفر کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

سروے کے مطابق، 50 فیصد مسافر غلطی سے سمجھتے ہیں کہ لیتھیئم بیٹری سے چلنے والے چھوٹے آلات کو چیک اِن بیگ میں رکھا جا سکتا ہے، جبکہ 45 فیصد یہ یقین رکھتے ہیں کہ پاور بینک بھی سامان کے حصے (ہولڈ) میں بھیجے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے چین میں پاور بینکس کے ساتھ فضائی سفر پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

مزید برآں، ایک تہائی (33%) مسافروں کو بڑی بیٹریوں اور اضافی پاور بینکس سے متعلق قوانین کا علم نہیں جو ممکنہ طور پر جہاز میں آگ لگنے جیسے خطرناک حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔

آئی اے ٹی اے کی وارننگ: بیٹریز محفوظ ہیں، مگر غلط استعمال خطرناک ہے

آئی اے ٹی اے، جو دنیا کی 350 سے زائد ایئر لائنز کی نمائندگی کرتی ہے، نے واضح کیا کہ لیتھیئم بیٹریاں اگرچہ محفوظ ہیں، لیکن غلط پیکنگ یا نقصان کی صورت میں یہ حادثات کو جنم دے سکتی ہیں۔ یہ غلط فہمیاں واضح اور درست رہنمائی کی شدید ضرورت کو ظاہر کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل آگاہی مہم اور 7 حفاظتی اصول

ان غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے آئی اے ٹی اے نے کثیر لسانی ڈیجیٹل آگاہی مہم شروع کی ہے، جس میں دلچسپ ویڈیوز اور گرافکس کے ذریعے مسافروں کو جہاز میں بیٹری کے درست استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔

یہ رہنمائی مواد ایئر لائنز کی ویب سائٹس، موبائل ایپس، اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہوگی۔

 بیٹری کے ساتھ سفر، 7اہم حفاظتی اصول

کم سے کم بیٹریاں رکھیں: صرف وہی آلات لائیں جن کی واقعی ضرورت ہے۔

خبردار رہیں: اگر کوئی آلہ گرم ہو، دھواں دے یا خراب لگے تو فوراً عملے کو اطلاع دیں۔

 بیٹری سائز چیک کریں: 100 واٹ گھنٹے سے بڑی بیٹریوں (جیسے ڈرون یا پاور ٹولز میں استعمال ہونے والی) کے لیے ایئرلائن سے اجازت لیں۔

آلات اپنے پاس رکھیں: موبائل، لیپ ٹاپ، کیمرہ اور پاور بینک کو کبھی بھی چیک اِن بیگ میں نہ رکھیں۔

گیٹ پر احتیاط: اگر آپ کا ہینڈ بیگ ہولڈ میں بھیجا جا رہا ہو، تو اس سے پہلے تمام بیٹریاں نکال لیں۔

ڈھیلی بیٹریوں کی حفاظت: اضافی بیٹریاں یا پاور بینک اصل پیکنگ میں رکھیں یا ٹرمینلز کو ٹیپ سے ڈھانپ دیں۔

ایئر لائن سے تصدیق کریں: مختلف ممالک کے قوانین مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے اپنی ایئرلائن کی پالیسی ضرور دیکھیں۔

تعلیم اور آگاہی ہی واحد راستہ

آئی اے ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ لیتھیئم بیٹریوں کے غلط استعمال سے جہاز میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اس لیے ایئر لائنز کو چاہیے کہ وہ رہنمائی کے مواد کو وسیع پیمانے پر مسافروں تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیے سائنسدانوں نے ہوائی سفر مزید محفوظ بنا دیا، نئی ٹیکنالوجی متعارف

ان کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء درست طریقے سے استعمال کی جائیں تو محفوظ ہیں، لیکن معمولی لاپرواہی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  آئی اے ٹی اے دنیا بھر کی ایئر لائنز کی نمائندہ تنظیم ہے جو عالمی فضائی ٹریفک کا 80 فیصد سے زائد حصہ کور کرتی ہے۔
اس کا مقصد ایوی ایشن انڈسٹری میں حفاظت، کارکردگی اور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار