وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا کی واپس کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجنے کا اعلان
ترجمان کے مطابق، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد پولیس کو مختلف نوعیت کی جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔
پولیس کے لیے نئی آپریشنل گاڑیاں منظور
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق، منظور شدہ گاڑیوں میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیب، 34 ڈبل کیب پک اَپ، 2 ریو، 15 پک اَپ اور 7 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ گاڑیاں صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیس تھانوں کو فراہم کی جائیں گی تاکہ گشت، تفتیش اور آپریشنز میں سہولت حاصل ہو۔
وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود پولیس کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غیر معاون رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، ان کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
پولیس کے شانہ بشانہ صوبائی حکومت کھڑی ہے
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے پولیس اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ ہماری پولیس نے ہر چیلنج کا سامنا بہادری سے کیا، اور صوبائی حکومت اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

1.89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیاں پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہیں
وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ پولیس کو 1.89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی پہلے ہی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید سازوسامان سے لیس کرنا امن و امان کے قیام اور انسداد دہشتگردی کے لیے ناگزیر ہے۔














