اسلام آباد کے اتوار بازار میں اتوار کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لنڈا سیکشن میں لگی، جس سے کچھ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی، وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا
واقعہ پیش آتے ہی دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بڑی تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔
انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا، تاہم فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی بیشتر حصوں میں آگ بجھا لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔














