پنجاب میں ضمنی انتخابات، مسلم لیگ نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ کی پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت

اس سے قبل مسلم لیگ ن این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘