نجکاری کے معاملے پر اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پیر کے روز کہا ہے کہ نجکاری پالیسی پر تمام اتحادی جماعتوں، بشمول پاکستان پیپلز پارٹی میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزاگلا ادارہ ہوگا جس کی نجکاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے 82.64 فیصد حصص 4.1 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق، یہ اقدام پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزیدپڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے، جو 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نجکاری کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں حکومت کے کردار کو کم کرنا، خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا، اور خسارے میں جانے والے اداروں کو منافع بخش بناتے ہوئے عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کا عمل ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کا حصہ ہے۔

مزیدپڑھیں: سیلز ٹیکس فراڈ میں 5 کروڑ سے کم رقم پر گرفتاری نہیں ہوگی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی

ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایم ایل-1 کے کراچی تا روہڑی حصے اور ایم ایل-3 کے روہڑی تا نوکنڈی حصے کو دسمبر 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھنے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج پر بات چیت جاری ہے، جبکہ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی براہِ راست نگرانی میں مختلف اداروں، بشمول نیشنل ٹیرف کمیشن میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا