ناگالینڈ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی، بھارتی حکومت کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قابض بھارت کے زیرِ تسلط ناگالینڈ میں علیحدگی کی جدوجہد دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف مواقع پر عوامی ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جہاں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔

ناگالینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو، ہم اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے اور بھارت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘۔

سربراہ کے اس تاریخی پیغام کے بعد علاقے میں ہزاروں افراد نے ان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور علیحدہ ریاست کے لیے حمایت کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ ناگا آزادی دن کی روایت 14 اگست 1947ء سے جاری ہے اور ناگالینڈ نے بھارت کے ساتھ الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی