وفاقی حکومت طلبہ کو اے آئی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائے گی، وزیراعظم کا اعلان

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائے گی۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے،طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

وزیراعظم نے کہا  کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، اور اگر قوم کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے 500 ارب روپے بھی لگانے پڑیں تو وہ بھی کم ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس نے پیشکش کی ہے کہ پاکستانی طلبہ کو مفت اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔ سعودی عرب ایک عظیم دوست ملک ہے جو پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہمیشہ تعاون کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں بڑا اسکینڈل، 1011 لیپ ٹاپ غائب ہوگئے

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ ہزاروں طلبہ کو سعودی عرب بھیج کر جدید تربیت فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ ذمے داری میرے پاس ہے، میں قوم کے نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے تمام وسائل ان کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ستاروں پر کمند ڈالنی ہے، پاکستان کو عظیم، اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باضابطہ آغاز کیا اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا عطااللہ تارڑ، طلال چوہدری، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود