پشاور، سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا تھانے کے اندر شارٹ سرکٹ سے ہوا، جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد تھانے میں آگ بھی لگ گئی، جب کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تحقیقات اور ابتدائی اقدامات

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، اور تھانے میں موجود زیرِ حراست افراد کو حفاظتی طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تخریبی مواد کے ذخیرے میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تعاون اور دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق اہم مذاکرات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، ایسے واقعات پاکستان کے اندرونی امن و استحکام کے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں اور علاقائی صورتحال پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں، مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp