صدر نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی بل اس لیے واپس کیا کیونکہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہونی تھی، وفاقی حکومت کے جلد بازی میں اقدامات سے بلدیاتی انتخاب 2 بار تاخیر کا شکار ہوا۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدنیتی کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے، 50 یونین کونسلز کی حدبندی کے بعد الیکشن کمیشن نے 31 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا، پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود وفاقی حکومت نے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 101 کر دی، یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے الیکشن مؤخر ہوگئے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بلدیاتی قانون ترمیمی بل کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 125 کر دی گئی ہے، یونین کونسلزکی تعداد بڑھانے کے باعث بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر ہو گئے، ترمیمی بل کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد تبدیل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 2 روپے 20 پیسے اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟