انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت کے کیس میں پیشرفت، عدالت نے اہم حکم جاری کردیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دوران سماعت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا، جس میں محمد علی مرزا کی ضمانت مسترد کی گئی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ اور دستاویزات کا دوبارہ جائزہ لے کر نیا فیصلہ سنایا جائے۔

مزید پڑھیں: انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر طاہر ایوبی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ توہینِ رسالت کے کیس میں ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ نے معطل کیا اور سیشن کورٹ کو دوبارہ سماعت کے لیے کہا۔

اسی دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی انجینیئر محمد علی مرزا کی جانب سے گستاخی کا مرتکب قرار دینے والی قرارداد کو کالعدم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تحریری جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا، جس پر عدالت نے کونسل کو ایک ہفتے کی آخری مہلت دے دی۔

مزید برآں انجینیئر محمد علی مرزا کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی ایک متفرق درخواست دائر کی گئی، تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراضات اٹھائے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعتراضات کی وجہ سے درخواست فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: مذہبی اسکالر انجینیئر مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج

جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ پہلے اعتراضات دور کیے جائیں، اس کے بعد فریق بننے کی درخواست پر فیصلہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کی بنیاد پر کی گئی ہے، اور اس کے مطابق توہین کے تمام کیسز کونسل کو بھیجنے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

لالو کی بیٹی روہنی نے خاندان سے لاتعلقی کی اصل وجہ بتا دی

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں