جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعتِ اسلامی کراچی نے خودکار ’فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم‘ (ای چالان) کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں پر بغیر مناسب انفراسٹرکچر کے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ای چالان نظام غیر منصفانہ اور غیر شفاف

درخواست میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم کے تحت خلاف ورزی کا چالان گاڑی کے مالک کو بھیج دیا جاتا ہے، چاہے گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں اور محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں پرانے مالکان کا ڈیٹا درج ہے، جس سے بے گناہ شہریوں پر غلط جرمانے عائد ہو رہے ہیں۔

انفراسٹرکچر کے بغیر خودکار نظام غیر قانونی

درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ شہر میں زیبرا کراسنگ، رفتار کی حد کے نشانات اور مناسب سڑکیں موجود نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک پولیس خود رانگ وے چلاتی ہے۔ ایسی صورت میں شہریوں کو چالان کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے۔

بھاری جرمانے اور شہری مشکلات

منعم ظفر کے مطابق 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے ہزاروں روپے کے چالان ادا کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

ای چالان کے تحت ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زائد شہریوں پر جرمانے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ٹرانسپورٹ ناکافی ہے، مگر شہریوں کو ہی نااہلی کا خمیازہ بھاری جرمانوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا

جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں کو معطل کیا جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اس نظام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

منعم ظفر نے کہا کہ ٹیکس دینے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اس لیے ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا قبول نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں