فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اس وقت بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے، پولیس اور انتظامیہ بددل ہو چکی ہیں، جبکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پاس نہ اکثریت رہی ہے اور نہ ہی عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز۔

مرکزی ایوانِ صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق حیدر نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے یا اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے۔ حکومت اور انتظامیہ مکمل طور پر کنٹرول کھو چکی ہیں، اور موجودہ سیاسی کمزوری نے ریاستی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کی کمزوری کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ لٹک گیا، حالانکہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔ ان کے مطابق، جب وزیراعظم کے خلاف 27 اراکین نے حمایت ظاہر کر دی تھی، تو انوارالحق کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

فاروق حیدر نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر کو اپنے وزراء سے استعفیٰ لینا چاہیے، کیونکہ پارٹی نے پہلے ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

’ہمارے 2 وزراء مستعفی ہو چکے ہیں، باقی کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کے وزراء اب بھی سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے بھی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا ہوا ہے۔‘

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو اس کے نتائج ریاست کے لیے سخت نقصان دہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟

’مسائل کا حل صرف نئے انتخابات ہیں۔ تاہم موجودہ حالات انتخابی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔‘

فاروق حیدر نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی انوارالحق کو ووٹ دینا تھی، جس پر آج تک شرمندہ ہوں، اور اس کا میرے پاس کوئی جواز نہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، آزاد کشمیر میں جاری سیاسی عدم استحکام اور انتظامی بحران نے حکومت کے مستقبل پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم