19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا شاہی ریلوے اسٹیشن اب کس حال میں ہے؟

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگریزوں کے دور میں برصغیر کے مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ شروع کیا گیا، اس منصوبہ کے مطابق خان پور سے چاچڑاں شریف تک ریلوے لائن بنائی گئی جس کا افتتاح سر ویلم رابرٹ نے 28 جولائی 1911 میں کیا۔

یہ ریلوے لائن قریباً 40 کلومیٹر طویل تھی، اس پر خان پور، کوٹلہ پٹھان، ججہ عباسیاں، ظاہر پیر اور چاچڑاں شریف کے اسٹیشن بنائے گئے تھے اور ان ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس بڑی تعداد میں سایہ دار درخت بھی لگائے گئے جو اب بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی

کچھ مؤرخین کا خیال ہے کہ انگریزوں کی جانب سے یہ ریلوے لائن بلوچستان کو ملانے کے لیے بنائی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ انگریزوں کے دور میں مکمل نہ ہو سکا۔

نواب آف بہاولپور کے دور میں ججہ عباسیاں اور چاچڑاں شریف کے ریلوے اسٹیشن کا شمار شاہی ریلوے اسٹیشنز میں ہوتا تھا۔ ججہ عباسیاں میں نواب آف بہاولپور کا محل تھا، محل سے کچھ فاصلے پر ایک جھیل تھی جسے ڈھنڈ گاگڑی کہا جاتا ہے۔ یہاں پر برصغیر کے راجے مہاراجے اور وائسرائے ہند نواب آف بہاولپور کے ساتھ شکار کے لیے آتے تھے۔

اس کے بعد شاہی مہمان اور نواب آف بہاولپور ججہ عباسیاں ریلوے اسٹیشن سے چاچڑاں شریف سے دریائے سندھ کی سیر کو جاتے تھے۔ پاکستان بننے کے بعد خان پور سے چاچڑاں شریف چلنے والی ٹرین ایک منافع بخش تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی تعداد میں کمی کردی گئی اور 1997 میں خان پور سے چاچڑاں شریف جانے والی ٹرینیں نقصان دیکھا کر بند کر دی گئیں۔

2008 میں اس ریلوے لائن کو بھی فروخت کردیا گیا جس سے شاہی اسٹیشن بھی بند ہو گئے اور اب ان شاہی اسٹیشن کو کسی نے گودام بنا دیا ہے تو کسی نے ہوٹل۔

سرائیکی دانشور اور تاریخ دان مجاہد جتوئی کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے اسٹیشن تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت نے ریلوے لائن کی بحالی کے بجائے ان ریلوے اسٹیشنز کو کرایہ پر دے دیا ہے، جس سے ان تاریخی ریلوے اسٹیشنز کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ خان پور سے چاچڑاں شریف تک ریلوے لائن کو بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار

تاریخ دان جام عقیل اظہر کا کہنا ہے ججہ عباسیاں اور چاچڑاں شریف برصغیر کے راجوں اور مہاراجوں کی سیر و تفریح کا مرکز تھا۔ یہ شاہی مہمان نواب آف بہاولپور کی خصوصی دعوت پر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائسرائے ہند ججہ عباسیاں اور چاچڑاں شریف نواب آف بہاولپور کی دعوت پر آئے تھے۔ مزید جانیے نذر عباس کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟