مہنگائی موجودہ حکومت کی پیدا کردہ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوتے ہی ریلیف ملے گا، رانا ثنااللہ

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر وزیر اعظم اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اللہ کا نظام ہے کہ انسان جو کرتا ہے وہی بھرتا ہے۔ ایک شخص نے ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا اور آج وہی شخص معافی مانگنے پر مجبور ہے، موجودہ مہنگائی حکومت کی پیدا کردہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف معاہدے کا نتیجہ ہے جو اپنے آخری سال میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی

فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ نفرت اور بغض کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے نام پر فرح گوگی اور پنکی جیسے کردار سامنے آئے۔ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کا دنیا بھر میں ریڈ کارپٹ استقبال ہو رہا ہے جبکہ بھارت عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو ملنے والے اس عزت و وقار سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا، رانا ثنااللہ

سعودی عرب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے لیے تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے کیونکہ وہاں بیت اللہ، مکہ، مدینہ اور روضہ رسول موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ معاشی دباؤ سابق دور حکومت کے آئی ایم ایف معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق 18-2017 میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر اور ڈالر 107 سے 108 روپے کے درمیان تھا جبکہ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان نہیں تھا۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدہ کیا جس کا بوجھ آج عوام اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سبسڈی دینا چاہتی تھی لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے بعد عوام کو نمایاں ریلیف ملے گا اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اللہ ملکوں اور قوموں کو عزت دیتا ہے اور آج پاکستان کو جو وقار ملا ہے وہ اسی کی دین ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی