توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے گڈ ٹو سی یو تک ججز کا ضمیر نہیں جاگا، ہمیں فرشتے بننے کا کہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان کا دور پرآشوب تھا اور ملک اس کے اثرات سے بڑی مشکل سے نکل پایا ہے، جن لوگوں کے فیصلے اس طرح کے غیر سنجیدہ عقائد پر مبنی ہوں، وہ اگر اقتدار کے قریب پہنچ جائیں تو ریاستی سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔

انہوں نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے قانونی قدم نہ اٹھایا تو وہ خود معاملے کو عدالت میں لے جانے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ یہ ضروری ہے کہ خبر کے تمام پہلو عدالت میں ثابت ہوں۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی، اور ساتھ ہی کہا کہ رپورٹ میں اٹھائے گئے نکات پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے بھی تحقیقات ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع نے کہا کہ حالیہ استعفے دینے والے ججز اپنی مراعات اور پنشن کے تحفظ کے لیے مدت پوری کر رہے ہیں۔ ججز کو گاڑیاں، سیکیورٹی، پلاٹس اور دیگر سہولیات حاصل ہوتی ہیں، جبکہ انہیں خود صرف ماہانہ تنخواہ ملتی ہے، نہ گاڑی ہے اور نہ ہی سرکاری گارڈز کی سہولت۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘