وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ برازیل سے واپسی کے ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر اکھاڑ پھینکا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے ٹھکانوں سے غیر قانونی جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان

حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو بھی روک دیا ہے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس بھی جام کر دیے گئے ہیں۔ کالعدم جماعت کے 90 فنانسرز کے خلاف بھی مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی صوبوں میں بھی کالعدم جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پنجاب میں مساجد اور ائمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زیادہ فارم تقسیم کیے گئے، اور 50 ہزار سے زیادہ ائمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کرکے امن اور قانون کے ساتھ تعلق مضبوط کیا۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل صوبے میں 82 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق امن کی مضبوطی کے لیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور ائمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ائمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، وہ چندے کے لیے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہتے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبے بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہتھیار اٹھانے والی جماعت سیاسی یا مذہبی نہیں رہتی، مریم نواز ٹی ایل پی کے خلاف کھل کر بول پڑیں

حکومت نے عوام کی جانب سے انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلحہ لے کر چلنے کے لیے ایس او پیز وضح کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں حملے کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے سرویلنس مزید بڑھانے، اضلاع میں ڈرون سرویلنس اور ہراسانی کے واقعات کی نگرانی کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی