خیبرپختونخوا کے 2 اہم شہروں میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنادی گئیں

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دو اہم شہروں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے لونی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں سےجھڑپ ہوئی۔

جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ علاقے میں سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ادھر صوابی میں بھی پولیس کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےکارروائی کی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتےہی فائرنگ شروع کردی، دو دہشت گردوں نے خودکو گرنیڈ سے اُڑادیا۔

پولیس نے ایک دہشت گردکو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں