وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا اعلان

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصبوں کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے، ریڈ لائن بی آر ٹی اور گلستان جوہر میں جاری ترقیاتی منصبوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں پربریفنگ لی اورکام تیز کرنےکی ہدایت کی۔

میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے 300 ارب روپے لگیں گےجس میں ورلڈ بینک اور وفاقی حکومت بھی ہماری مدد کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے جوہر چورنگی فلائی اوور 23 مارچ تک اور ریڈ لائن کا ایک حصہ 14 اگست تک مکمل کرنےکی تاریخ دے دی۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں ملتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

بنگلہ دیش عام انتخابات: فوج اور سیکیورٹی اداروں کی 14 روز کے لیے تعیناتی

لاہور میں بسنت کے ‘ناقابل فراموش ویک اینڈ’ پر سی این این کی خصوصی کوریج

اپوزیشن کی احتجاجی کال کے باوجود راولپنڈی میں کاروبار زندگی معمول پر، ٹریفک رواں دواں

محفوظ بسنت پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین

ویڈیو

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز نے مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے انتھک محنت کی، سلمٰی بٹ کا جشن بسنت

لائیو8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی ہڑتال بے اثر، لاہور میں بسنت کا جشن عروج پر

کالم / تجزیہ

کچھ بسنت اور گڈی اڑانے سے متعلق

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!