بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تعداد کون سے ممالک میں ہے؟

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک مقیم ہے.

وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت مشرقی وسطیٰ میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 19 ہزار 72 پاکستانی روزگار یا رہائش کے سلسلے میں موجود ہیں، ملائیشیا میں ایک لاکھ 66 ہزار جبکہ تھائی لینڈ میں 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کے لیے خوشخبری، بیرون ملک ملازمت کی نئی راہیں کھل گئیں

ریکارڈ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 24 لاکھ 58 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 لاکھ 94 ہزار 792 پاکستانی، عمان میں 3 لاکھ 58 ہزار 593 پاکستانی، قطر میں 3 لاکھ، بحرین 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔

کویت میں 88 ہزار 431، عراق میں 45 ہزار، اردن میں 18 ہزار، ایران میں 7 ہزار، سائپرس میں 970، مصر میں 500 جبکہ لبنان میں 300 پاکستانی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

مشرق وسطی میں موجود پاکستانیوں کی کل تعداد میں بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

سعودی عرب میں سب سے زیادہ 47 فیصد پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 34 فیصد پاکستانی موجود ہیں، یعنی ان 2 ممالک میں مشرقی وسطیٰ میں موجود پاکستانیوں کا 80 فیصد تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟