2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کی جانب سے منگل کو ممبئی میں جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔

2025 کے ایشیا کپ میں 3 تلخ میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہوگی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ بھارت کاا گروپ مرحلے کا تیسرا میچ ہوگا۔

بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟

بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا، جو ورلڈ کپ کا افتتاحی دن بھی ہے، اس کے بعد 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہوگا۔

 https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1993043444970012973

پھر 15 فروری کو پاکستان کے خلاف میچ، جبکہ آخری گروپ میچ 18 فروری کو احمد آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والا 2026 کا مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، جبکہ پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:5 گیندوں پر 5 شکار: کرٹس کیمفر نے ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ایونٹ جیسا ہی ہے، یعنی 20 ٹیموں کو 5 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر8 مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں انہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر سپر 8 گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جن کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔

اگر بھارت گروپ مرحلے سے آگے بڑھتا ہے تو اس کے 3 سپر8 میچ احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل تک رسائی کی صورت میں بھارت کا میچ ممبئی میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کولمبو یا کولکتہ کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا سری لنکا یا پاکستان کوالیفائی کرتے ہیں یا نہیں۔

فائنل احمد آباد میں ہوگا، تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کے کولمبو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں بدترین بولنگ کا نیا ریکارڈ، یہ اعزاز کس بولر کو ملا؟

میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک دیگر 18 ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔

بھارت 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چیمپیئن بنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری

جھگڑا، ریڈ کارڈ اور پھر اپ سیٹ، انگلش پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ کیخلاف ایورٹن کی فتح

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک